• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 14ویں بین الاقوامی رنگا رنگ فلم فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔

ان میں50ممالک سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز دبئی کے لگژری مِڈ نائٹ پہنچے ہیں۔

سات روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی تقریباً 146فلمز پیش کی جائے گی جبکہ50سے زائدفلموں کے انٹرنیشنل اور نیشنل پریمیئرز بھی شامل ہیں ۔

ہالی وڈ ، بالی وڈاور عرب سنیما سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فلموں ستاروں کی کہکشاں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 13دسمبر تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔

 

تازہ ترین