لندن کے میئرصادق خان نےکہا ہے کہ امریکی پالیسیوں سے انتہا پسندی کا زہر پھیل رہا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں خصوصی گفتگو کرتےہوئے میئرلندن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کومسائل حل کرنےکیلئےبات کرناہوگی ،وہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان پل کاکرداراداکرناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کےسامنے اسلام کا صحیح چہرہ پیش کرنا چاہیے۔
صادق خان آج اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرخارجہ اور وزیرتجارت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، برطانوی ہائی کمیشن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔