ملکی سیاسی صورتحال پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گیا جبکہ 6مہینوں میں سرمایہ کاروں کو 2 ہزار ارب روپے کا نقصان ہواہے۔
سیاسی تشویش اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کو1000پوائنٹس گرا گئی۔
پاکستان شیئرز بازا ر کا بینچ مارک انڈیکس 1122پوائنٹس کم ہو کر 38 ہزار 784 پر بند ہوا۔
پچیس مئی کو انڈیکس کی بلند ترین سطح 53 ہزار سے انڈیکس 14 ہزار پوائنٹس گر چکا ہے، 6مہینو ں میں انڈیکس 27 فیصد گر چکا ہے۔
آج کاروبار کے دوران 16 کروڑ شیئرز کے سودے 6ارب 23 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 177 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار ارب روپے ہوگئی، 25 مئی کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار ارب روپے تھی۔