• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
After The Sale Start Exporting Onions From The Country

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستانی پیاز برآمدکرنے کی اجازت دے دی،ملک سے پیاز کی برآمد شروع ہوگئی۔

فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف وحید احمد کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی ہوئی تھی لیکن سندھ اور بلوچستان سے پیاز کی فصل آنا شروع ہوچکی ہے۔

مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید کے ممالک پیاز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

وحید احمد نے خیال ظاہر کیاکہ پیاز کی برآمد سے تین سے چار کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا، مقامی سطح پر پیاز کی قیمت مستحکم رکھنے کےلئے ہر برآمدکندگان کو ایک جہاز میں ایک کنٹینر بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کسان کو اپنی محنت کا اچھا معاوضہ ملے گا، جس سے وہ آئندہ سال بھی پیاز کی فصل لگائے گا۔

تازہ ترین