• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Icc Test Rankings Kohli Second

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن تو نہیں بدلی البتہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹسمینوں میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھارتی ٹیم کی کامیابی پر ختم ہوئی لیکن دو ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باعث بھارت کا ایک پوائنٹ مائنس ہو گیا، پھر بھی اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

ٹیموں میں جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے،رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن آسٹریلیا اور سری لنکا کے بعد ساتویں ہے ۔

سری لنکا کے خلاف مسلسل دو ڈبل سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر پہنچ گئے ہیں، پہلی پوزیشن پر اب بھی آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کا قبضہ ہے۔

ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل واحد پاکستانی اظہرعلی کا آٹھواں نمبر ہے۔

بولرز کی فہرست میں ابتدائی 10کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا، پہلا نمبر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا ہے۔

تازہ ترین