• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: گرم پانی کی بھاپ مائنس 40سینٹی گریڈ پرجم گئی

سردی ایسی کہ کھولتے ہوئے پانی کو بھی جمادے،چین میں درجہ حرارت مائنس 40سینٹی گریڈ ہوگیا جس میں کھولتا ہوئے گرم پانی کی بھاپ ہوا میں اڑاتے ہی جم گئی۔

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی کئی فٹ جمی ہوئی برف نے بسیرا کرلیا ہے۔

اس سخت سردی میں جہاں کئی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں آپ کو سردی کا ایسا منظر دِکھاتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کی کاؤنٹی موہے میں ایک شخص نے جیسے ہی کھولتا ہوا گرم ہوا میں اچھالا تو یہ پانی اچھالتے ہی برف کی طرح جم گیا۔

واضح رہے چین کی کاؤنٹی موہےمیں اس وقت درجہ حرارت مائنس 40سینٹی گریڈ ہے، یہ حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بن گئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین