• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس سے قبل میکسیکو میں پھول فروشوں کا کاروبار عروج پر

دنیا بھر میں 25دسمبر کو کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ اس موقع پر پھولوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسی سلسلے میں میکسیکو میں پھولوں کی بر آمد میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک کروڑ 60لاکھ پھول فروخت ہونے کی توقع ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کئی کمپنیاں ہزاروں ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پھول بر آمد بھی کریں گی۔

اس سیزن میں پھول فروش کئی مہینوں کے برابر کمائی کر لیتے ہیں اور بہترین منافع کما لیتے ہیں۔

کرسمس کی مناسبت سے پھولوں کی دیکھ بھال اور ترسیل کیلئے یہ تمام کمپنیاں نہ صرف زائد رضاکار کام پر رکھتی ہیں بلکہ عام کے مقابلے میں 10گنا زیادہ پھول بیرونِ ملک بھجوائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین