• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری عمل کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے: مریم اورنگزیب

The Continuation Of The Democratic Process Is Progressing Maryam Aurangzeb

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا اور اسی کی طاقت سے آگے جائے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتی ہیں کہ ووٹ نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کو گھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جاںے نہ کہ مخالف نعروں سے، سی پیک سےپاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا اور اسی کی طاقت سے آگے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے، کسی کو گھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جائے نا کہ مخالف محض نعروں کی بنیاد پر ایسا کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں نوے فیصد کمی آئی ہے، ہم نے قوم بن کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، سی پیک سےپاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔

تازہ ترین