• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی، تیانجن لائبریری میں 1اعشاریہ 2ملین کتابیں موجود

چین کے شہر تیانجن کی لائبریری کتب بینی کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز ہے، شہر کی لائبریری میں مختلف مضامین پر مبنی1اعشاریہ 2ملین کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

یوں تو کتب بینی کی عادت معلومات میں اضافہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن انٹرنیٹ کی دنیا نے کتب بینی کے اس شوق کو بہت کم کردیا ہے ۔

چین میں ایک لائبریری ایسی بھی ہے جو اِن دنوں کتابیں پڑھنے کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

چین کے شہر تیانجن میں حال ہی میں ہالینڈ کی آرکیٹیکچر فرم کی ڈیزائن کردہ تیانجن بنہائی نامی ایک لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں مختلف مضامین پر مبنی 1اعشاریہ 2ملین کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ لائبریری کے اندر دائرے کی شکل کا آڈیٹوریم بھی تعمیر کی گیا ہے۔

منفرد نوعیت کی لاکھوں کتابوں پر مشتمل دنیا کی یہ سب سے خوبصورت لائبریری نا صرف چینی عوام بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو رہی ہے اور لوگ ایک بار اس لائبریری میں آکر کتابیں پڑھنے کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین