• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوہائیو کے چڑیا گھر میں ننھے دریائی بلے کی نٹ کھٹ ادائیں

اوہائیوکے چڑیا گھرمیں ننھے دریائی بلے کی نٹ کھٹ ادائیں لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔

بچے چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے،اپنی نازک مزاجی اور معصومیت سے ہر ایک کو جلد ہی اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں۔

امریکی ریاست اوہائیو کے چڑیا گھر میں ایسے ہی ایک ننھے دریائی بلے کی پیدائش ہوئی ہے جسے پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ ننھا دریائی بل بلا اپنی نٹ کھٹ اور معصومانہ اداؤں کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق اس بچے کو ڈاکٹر کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے جہاں یہ اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہوئے سوئمنگ کرنا بھی سیکھ رہا ہے۔

تازہ ترین