دفاع پاکستان کونسل نےدس دسمبر کو تحفظ بیت المقدس مارچ سفاری پارک سے شارع قائدین تک کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے او آئی سی کو مردہ گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے تن من دھن قربان کرکے اس کے تحفظ یقینی بنائیں گے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے تحت تحفظ بیت المقدس مارچ کے سلسلے میں ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام قبلہ اول کے تحفظ کے لیے منعقدہ مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مسلمانوں پر مسلط کی گئی ہے جس کا ہر صورت دفاع کریں گے، تمام مسلم دنیا کے حکمران مل کر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے قبلہ اوّل کے تحفظ کے لیے آگے آئیں ۔
ڈاکٹر مزمل نے مزید کہا کہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھا جائے جب تک اسرائیل اور امریکا اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آجاتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا اور حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے دینا چاہتے ہیں، ہماری برداشت کو اس طرح نہ آزمائیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا فکہ امریکہ اپنی مذموم سازش کے ذریعے اسرائیل کو خوش کرنا چاہتا ہے۔