• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری

Protest Continued In Palestinian Areas Against Us Decision

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل قرار دینے کا امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Palestine-222

عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے کے مرکزی داخلی مقامات میں سینکروں فلسطینیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نظر آتش کیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

Palestine333

دوسری طرف دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی متعدد شہروں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں، ان شہروں میں بیت لحم، الخلیل، بیت ایل، رملہ اور رام اللہ ودیگر علاقے شامل ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور فائرنگ کی، ساتھ ہی ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

Palestine444

غزہ کی پٹی میں مختلف فلسطینی تنظیموں بالخصوص حماس نے امریکی فیصلے کے خلاف بڑے مظاہرے نکالے۔ پٹی کے مشرقی علاقہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین