سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دفاع پاکستان کونسل،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سےبیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں نکالی گئیں۔
ملتان میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے چوک کمہاراں والا اور دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے چوک نواں شہر پر مظاہرہ کیا گیا۔
مظفرگڑھ میں پریس کلب چوک پر امریکا کے اقدام کے خلاف احتجاج کیاگیا۔
فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔
بہاول پور میں دفاع پاکستان کونسل کے کارکنوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،چیچہ وطنی میں بھی احتجاج کیا گیا۔
حیدر آباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔