• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیا نورونالڈو سال 2017 کے بہترین فٹ بالر قرار

پرتگال کے کرسٹیا نورونالڈو سال 2017 کے بہترین فٹ بالر قرار پائے اور رونالڈو کو فرانس میں پر وقار تقریب میں’بیلن ڈی اور‘ایوارڈ سےنوازہ گیا۔

ذرائع کے مطابق کرسٹیا نورونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سال رونالڈ نے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر کے ارجنٹینا کے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا رکارڈ بھی برابر کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کرسٹیا نورونالڈو نے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈز 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں اپنے نام کیے تھے۔

تازہ ترین