• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Foreign Exchange Sbps Reserves Decrease

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح   19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز سے نیچے گر کر 18 ارب 74 کروڑ49 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملک میں موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 94 کروڑ 83لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر88 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی سے12 ارب 66 کروڑ49  لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی سطح 6 کروڑ 15لاکھ ڈالر گھٹ کر 6 ارب 8کروڑ 44 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

تازہ ترین