• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان کیرولائن نے برطانیہ کا رخ کرلیا،شمالی آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈ میں90 میل گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،سمندر کی لہروں میں طغیانی آ گئی اور پانی حفاظتی دیواروں سے باہر آ گیا۔

طوفان کیرولائن کے باعث شمالی آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں سمندر میں لہریں بپھری ہوئی ہیں ،تیز ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فیری سروس متاثر جبکہ درجنوں اسکول بند کردیئے گئے۔طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار90 میل فی گھنٹہ ہے۔

طوفان سے برطانیہ میں شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین