• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ہزار صنعتوں کو 2ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند

2 Month Gas Supply Stopped For Six Thousand Industries

پنجاب میں سستی گیس لینے والی6 ہزار صنعتوں کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس امجد لطیف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے ،ملک بھرکی 6 ہزار صنعتوں کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کردی ہے،یہ وہ صنعتیں ہیں جو سستی گیس لے رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بند کی جانے والی گیس سردیوں کے بعد فروری مارچ میں بحال ہو گی،ان صنعتوں سے ملنے والی گیس گھریلو صارفین کو دیں گے، اگر ان صنعتوں نے گیس لینی ہے تو آرایل این جی والی لے سکتے ہیں۔

امجد لطیف نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران لاہور میں 150 غیرقانونی کمپریسرپکڑے گئے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سردیوں میں کوشش ہوگی گھریلو صارفین کو گیس کی قلت نہ ہو۔

 

تازہ ترین