• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ملائیشیا اور انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کئے گئے،مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

انڈونیشیا اور ملائیشیا میں امریکا مخالف مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کا پتلا جلایا جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نکالی گئی ریلی میں فلسطینی پرچم لہرائے گئے اور امریکا مخالف نعرے لگائے گئے ۔

امریکی حکام نےکئی ملکوں میں اپنے سفارت خانوں کی سیکورٹی بڑھادی ۔اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کررکھی ہے۔

تازہ ترین