• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار :لوگوں کی بڑی تعداد ’چوہے‘ کھانے پر مجبور

بھارتی ریاست بہار میں غریب ترین لوگ غربت کے باعث چوہے کھانے پر مجبور ہیں اور اسی وجہ سےیہ لوگ ’ریٹ ایٹرز‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

Rat-eaters_01

بھارتی ریاست بہار میں’ موساہرز‘ نامی گروہ آباد ہے جن کی آبادی تقریباً 25 لاکھ ہے، یہ لوگ شدید غربت کے باعث چوہے کھانے پر مجبور ہیں۔

Rat-eaters_02

موساہرز کمیونٹی کے ایک فیکن نامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چوہے کھانا بے حد پسند ہے ۔ اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ صرف 15 منٹ میں اس کا اسٹو بنا کے کھایا جا سکتا ہے۔

Rat-eaters_03

’ریٹ ایٹرز‘ موساہرزکو بہار میں شدید ناپسند کیا جاتا ہے جبکہ ہندوئوں کی سب سے نچلی ذات دلت بھی ان کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔

Rat-eaters_04

راکیش نامی ایک اور شخص نے بتایا کہ ہم سارا دن گھر میں ایسے ہی بیٹھے رہتے تھے کیونکہ ہمارے پاس کوئی کام کرنے کے لیے نہیں ہوتا تھا اور اسی لیے کھانے کی بھی بے حد کمی تھی۔ ایک دن وہ چوہا کھانے پر مجبور ہوگئے اور پھر یہ روزانہ کا معمول بن گیا۔

Rat-eaters_05

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کئی حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیں مگر نہیں بدلے تو ہمارے حالات ہم چوہے کھاتے تھے، کھاتے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی کھاتے رہیں گے۔

Rat-eaters_06

بہار میں محکمہ بہبود کے وزیر کا کہنا ہے کہ وہ موساہرز کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور جلد یہ لوگ چوہے کھانا چھوڑ دیں گے۔

Rat-eaters_07

ان کے مطابق اس کمیونٹی کے پرانے لوگ اب تک چوہے کھا رہے ہیں جبکہ نئی آنے والی نسل اس چیز سے دور ہے، یہ ایک مثبت تبدیلی ہے تاہم اس سلسلے کو جاری رکھا جائے تو ایک دن یہ لوگ چوہے کھانا بلکل چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین