• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Regulatory Duty Imposed On Import Lpg

حکومت نے درآمدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے، یہ ڈیوٹی 4 ہزار 669 روپے فی میٹرک ٹن کے حاساب سے عائد کی گئی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ایف بی آر نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے متعدد اشیاء بشمول جنریٹرز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کوتبدیل کرنے کے لئے سمری پیش کی جس پر حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیکس مشینری نے ایل پی جی کی درآمد پر 4 ہزار 669 روپے فی میٹرک ٹن ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ۔

ایف بی آر کو موجودہ مالی سال کے باقی ماندہ عرصے میں ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے نتیجے میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے آمدنی کی متوقع ہے۔

تازہ ترین