• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں 10لا کھ بچوں کا ہیضے سے متا ثر ہونے کا خطرہ

Healing Risk Of Having More Than 10 Children In Yemen

یمن میں دو سال سے جاری خانہ جنگی نے تقریباً 30لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ اس صورتحال سے ملکی معیشت بھی تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔

سن2015میں یمن اپنی ضروریا ت کا تقریباً 90؍ فیصد درآمد کرتا تھا جس میں پینے کا پانی فراہم کرنے والے پمپ کا ایندھن بھی شامل تھا۔ خانہ جنگی کے باعث بہت سے پمپ تبا ہ ہو چکے ہیں اور جو باقی رہ گئے ہیں انہیں چلانے کیلئے ایندھن دستیاب نہیں جس کے باعث یہ بیکار ہوچکے ہیں ۔

ان پمپوں کے ناکارہ ہونے سے پینے کے صاف پانی کا حصول ناممکن ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ اپنی ضروریا ت کیلئے گندہ اور مضرِ صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں ہیضہ ایک وبائی شکل اختیار کرگیا ہے جس پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔

 

تازہ ترین