• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر خارجہ کا جوابی خط ہٹ دھرمی پر مشتمل ہے،دفتر خارجہ

The Indian Foreign Ministers Response Letter Is In Violation Of The Matter The Foreign Office

ترجمان دفترخارجہ نے کہاہےکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خط کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے جوابی خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے دراندازی کی تحقیقات پر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو کام کرنے کے لیے کئی مرتبہ کہا تاہم بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔

ترجمان کا کہناہے کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے فائر بندی معائدے کی خلاف ورزی روکنے کو کہا تھا، تاہم بھارتی خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناہےکہ رواں سال بھارت نے 1300 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ،بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں پچھلے 15 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیا ع روکنا تھا۔

تازہ ترین