• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم ’گھوسٹ اسٹوریز‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

جیریمی ڈیسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو3 واقعات کی تحقیقات کے دوران خوف و دہشت کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین، ایلکس لاتھر، پال وائٹ ہاؤس، اینڈی نیمین، ڈینیئل ہِل، ڈیرن براؤن اور ریان اولیویا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر بام اور وِل کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین