• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ ڈینگی کیسز خیبر پختون خوا میں سامنےآئے،ڈبلیو ایچ او

Mostly Dengue Fever Cases Came From Khyber Pakhtunkhwa Who

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے بعض اموات بلڈ ٹرانسفیوژن کے عمل میں سست روی کے باعث ہوئیں ۔

عالمی ادار صحت نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ڈینگی کیسز خیبرپختونخوا میں سامنے آئےجس سے 69 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے بعض اموات بلڈ ٹرانسفیوژن کے عمل میں سست روی کے باعث پیش آئیں جبکہ رپورٹ میںمزید ڈینگی مریضوں کےلئے اسپتالوں میں مخصوص وارڈز کا معیار کے مطابق نہ ہونے کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں لیباریٹریوں سے 24 ہزار 807 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں بیشتر کیسز پشاورمیں سامنے آئے ۔

تازہ ترین