• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Babra Sharifs 63th Birthday

ڈرامہ کرن کہانی سے کیریئر کا آغاز کرنے والی لالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ بابر شریف 63برس کی ہوگئیں۔

لالی ووڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ بابرہ شریف 10 دسمبر1954 کو پیدا ہوئیں، انہوں نے اداکاری کا سلسلہ 1973میں ڈرامہ سے شروع کیا۔

بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم انتظار سے فنی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد بھول، حقیقت اور شمع میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میرا نام ہے محبت میں شاندار اداکاری نے بابرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

بابرہ نے اپنے 30سالہ کیریئر کے دوران سوسے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان میں پیار کا وعدہ، منزل، تیرے بنا کیا جینا، دامن، لاجواب وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 8مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کیا۔

تازہ ترین