• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Protest Against Us President Trump In Mississippi

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مسی سپی میں واقع انسانی حقوق سے متعلق میوزیم کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

ٹرمپ نے ہفتے کے روز ریاست مسی سپی کے صدر مقام جیکسن میں واقع انسانی حقوق کے حوالے سے قائم ایک میوزیم کا دورہ کیا ۔

میوزیم میں ماضی میں افریقی نژاد امریکیوں پر ڈھائے گئے مظالم اور نا انصافیوں کے ریکارڈ کے علاوہ انسانی حقوق کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر میوزیم کے باہر مظاہرین نے صدر کے دورے کے خلاف احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نہ تو مہذب ہیں اور نہ ہی وہ صحیح آدمی ہیں۔

 

تازہ ترین