• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، اداکارہ زائرہ وسیم

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ مجھے دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیاگیا۔

عامرخان کی سپرہٹ فلم ’دنگل‘میں چائلڈاسٹارکا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے زارو قطار روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کردی۔

اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ نئی دلی سےممبئی کی پروازکےدوران ایک شخص نے ہراساں کیا، مشکوک شخص نے گردن اور کمرکو کئی بار چھوا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرلائن عملےسے مشکوک شخص کی شکایت کی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی خواتین کو ایسے عزت دیتےہیں۔

تازہ ترین