• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تعلیمی اداروں میںموسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Winter Vacation Announced In Sindh Educational Institute

صوبائی محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے22دسمبرسے31دسمبرتک بندرہیں گے۔تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی میں  وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈاہر نے جمعرات کو ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کے توجہ دلاؤ نوٹس پرکہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی سردی کی چھٹیاں سردیوں میں ہی آئیں ۔ موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں ختم ہو جاتی ہے ، سردیاں بعد میں آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی طے کرتی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے رپورٹ دی ہے کہ سخت سردیاں 10 سے 20 جنوری کے درمیان ہوتی ہیں ۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ پیش کیا ہے ۔

 

تازہ ترین