اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حکومتی کرپشن کے خلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں حکومتی کرپشن اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
منتظمین نے اس احتجاج کو شرمناک مارچ کا نام دیا ۔ مظاہرین وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے اور اب تک پولیس کی جانب سے چھ بار ان سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔