• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں تیرہواں عالمی کتب میلہ جاری

Karachi Expo Center 13 Annual Book Fair

کراچی ایکسپو سینٹر میں تیرہواں عالمی کتب میلہ جاری ہے،بک فیئر کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔معلومات کے خزانے مستفید ہونے کیلئے عوام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

پانچ روزہ کتب میلے میں ملکی پبلشرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پبلشرز نے بھی اپنے اسٹالز سجائے ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ علم و ادب سے لگاؤ بہت ضروری ہے اور یہ سب اس بک فیئر جیسی صحت مند سرگرمی سے ہی ممکن ہے۔

تین سو سے زائد اسٹالز پر مشتمل بک فیئر میں معلومات کا بے پناہ خزانہ موجود ہے۔کتب میلے میں سائنسی،تحقیقی،معلوماتی اور ناول کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی اور کتاب سے تعلق جوڑنے کیلئے مختلف اقسام کی جدید کتابیں دستیاب ہیں۔

تازہ ترین