• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض سیاسی عناصر نے اورنج لائن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالیں، شہباز شریف

Some Political Elements Obstruct The Orange Line Project Shehbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کیں اب یہ منصوبہ دوبارہ ٹریک پرآ گیا ہے کوشش ہےجلد عوام کو باعزت عالمی معیار کی سفری سہولتیں مہیا کریں ۔

شہبازشریف سےکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وزیر وانگ یاجن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبوں اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر پیش رفت پرتبادلہ خیال گیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے باعث کچھ عناصر پریشان اور خائف ہیں جبکہ ہمارے دوست سی پیک سے خوش ہیں، پاکستان اور چین کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چینی وفد نے بھی اس سلسلے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

تازہ ترین