• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ارب پتی محمد الفاید پر3خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات

The British Billionaire Mohammad Alfaid Accused Of Harassing 3 Women

مصری نژاد برطانوی ارب پتی محمد الفاید کے خلاف تین خواتین نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ الفاید نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دودی الفاید کے والد 88 سالہ الفاید برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ ’ہاروڈز‘نامی ایک کاروباری مرکز کے مالک تھے۔

لندن میں قائم اس کاروباری مرکز کا شمار یورپ کے مشہور تجارتی مراکز میں ہوتا ہے مگر انہوں نے 2010ء میں یہ مرکز قطری ہولڈنگ کمپنی کو ڈیڑھ ارب آسٹریلوی پاؤنڈز میں فروخت کردیا تھا۔

برطانیہ کے ٹی وی چینل 4 پر 3 خواتین نے الزام عائد کیا کہ محمد الفاید نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

تاہم ان میں تینوں الزامات میں ایک خطرناک الزام اس لڑکی کی طرف سے سامنے آیا ہے جسے الفاید کی طرف سے مبینہ طور پر چھیڑنے کے وقت اس کی عمر17 سال تھی۔

 

تازہ ترین