• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا :5 ہزار روپے کے ادھار نے دوست کی جان لے لی

Sargodha 5 Thousand Borrower Took The Life Of Friend

سرگودھا میں 5000 روپے کے ادھار نے مبینہ طورپر دوست کی جان لے لی۔فائرنگ کے الزام میں پولیس کودودوستوں کی تلاش ہے،مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں 133جنوبی میں دوستوں کی محفل جاری تھی، اس دوران ادھار کی رقم پر دوستوں میں تلخی بڑھ گئی جس پر دوملزمان ارسلان اور عرفان نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے 40سالہ عدیل عباس عرف مجاہد کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول ٹرک ڈرائیور ہے اور معمولی تلخ کلامی پر ادھار کی رقم مانگنے پر اس کے 2دوستوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے ۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال سلانوالی پہنچا دی گئی جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔

تازہ ترین