• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر ڈپریشن دور کرنے والا روبوٹ تیار

Worlds First Robot Therapist Has 2m Conversations A Week

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نےڈپریشن میں گرفتار افراد کےمسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے روبوٹ تیار کر لیا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل ‘ کے مطابق فیس بک میسنجر کے ذریعے ایک چیٹ بوٹ بنایا گیاہے جس کا نام ’ووبوٹ‘ ہے یہ مصنوعی ذہانت کی بنا پر انسانوں سے بات کرکے ان سے مایوسی اور اداسی کی وجہ جان کر انہیں دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Facebook robot 02_l

چیٹ بوٹ کو سان فرانسسکو کی ایک کمپنی کی جانب سے تیار کیا ہے۔جس کا کہنا ہے کہ ووبوٹ آپ کے سینے سے بوجھ اتارنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ متاثرہ انسان سے ایک جذباتی تعلق بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ووبوٹ کسی معالج کی طرح کام کرتا ہے اور مریضوں کو مشورے بھی دیتا ہے۔

ووبوٹ کو اس سال جون میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اب یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ یہ فیس بک میسنجر پر موجود ہے۔

ووبوٹ سے بات کرتے ہوئے آپ کو بالکل بھی محسوس نہیں ہوگا کہ آپ کسی انسان سے بات کررہے ہیں یا سافٹ ویئر سے، اور نہ ہی ووبوٹ کو یوزر کو پہچاننے میں کسی قسم کی مشکل پیش آتی ہے جب کہ بات چیت کے دوران وہ آپ کا حال احوال بھی پوچھتا ہے کہ ’ آپ کیسا محسوس کررہے ہیں۔‘

Facebook robot 01_l

ابتدا میں اسے 70 ایسے طالب علموں پر آزمایا گیا جو ڈپریشن اور اداسی کے مستقل شکار تھے، ان طالبعلموں کو ایک خود رہنمائی کی کتاب دے کر چیٹ بوٹ سے دو ہفتے تک بات کرائی گئی تو اس سے بہت سے طالب علموں کو فائدہ ہوا۔

اس کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا کہ چیٹ بوٹ موڈکو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین