• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lahore 2 Thousand Litre Milk Discard

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ کامستقل حل پاسچرائزیشن ہے5 سال میں پاسچرائزڈ دودھ ہی مارکیٹ میں عام دستیاب ہوگا۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نے سگیاں پل پرناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور موقع پرہی دودھ کے نمونے لئے ۔

تجزیئے کے دوران 2ہزار لیٹر دودھ میں ملاوٹ پائی گئی ملاوٹ شدہ دودھ کو فوری ضائع کردیا گیا۔

وزیرخوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں اسی ماہ کام شروع کردیں گی ۔

نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ مسلسل اور سخت نگرانی سے دودھ کے معیار میں بہتری آرہی ہے۔

تازہ ترین