• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ: پاکستان نے 15گولڈ میڈل جیت لیے

Pakistani Weight Lifters Grab 15 Gold Medals

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سیبل سہیل نے بھی کلین سوئپ کر دیا ۔ سیبل سہیل نے 47 کلو گرام کیٹگری میں چاروں میڈلز جیت لیے اس طرح پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد 15 ہو گئی ۔

سنگاپور میں جاری اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں نے کمال کر دیا ۔

سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے ایک روز پہلے اپنی اپنی ویٹ کٹگری میں کلین سویپ کیا چار، چار گولڈ میڈلز جیتے ۔

آج سیبل سہیل نے بھی سبز ہلالی پرچم بلند کیا اور انہوں نے 47 کلوگرام کیٹگری کے بینچ پریس ، ڈیڈ لفٹ ۔ اسکاٹ اور ٹوٹل چاروں ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لیے ۔

یعنی پاکستان کی تینوں خواتین پاور لفٹرز نے مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈلز حاصل کر لیےجبکہ مردوں کے مقابلوں میں محمود ہیرا ، ندیم ہاشمی اور محمد احمد خان نے بھی اپنی اپنی کلاس میں گولڈ میڈلز جیتے ۔

 

تازہ ترین