• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Worst Defeat In The Ruling Coalition In Nepal

نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکمران اتحاد کو بدترین شکست کا سامنا ہے،سابق مائو نواز باغیوں اور اعتدال پسند کمیونسٹ پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شیر بہادر دوبے کی سیاسی جماعت نیپالی کانگریس پارٹی کے اتحاد کو بظاہر شکست کا سامنا ہے ، جس میں اقلیتی مادیسی کمیونٹی کی سیاسی جماعت بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق مائو نواز باغیوں اور اعتدال پسند کمیونسٹ پارٹی نے 80 حلقوں میں سے 63 پر واضح برتری حاصل کرلی ہے ۔

گزشتہ 10 سالوں میں نیپال کو سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا اور کئی حکومتیں تبدیل ہوئیں، نئے دستور کے تحت یہ پہلے انتخابات ہیں۔

تازہ ترین