ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو تعلقات میں بہتری کی مشروط پیشکش کردی۔
ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں بمباری بند اور اسرائیل سے دوستی ختم کردے تو اس سے اچھے تعلقات ممکن ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں بمباری روکنے اور اسرائیل سے دوستی منقطع کرنے کی صورت میں سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ القدس کے معاملے پر امریکا اور صیہونی سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، القدس کو آزاد کرا کر رہیں گے۔