• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Demonstration Of Mwm In Karachi

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کےاعلان کے خلاف کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے کارکن نمائش چورنگی سے ریلی کی شکل میں ٹاور پہنچے، مظاہرین میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما مختار امامی کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہم نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان کے ظالمانہ فیصلے کو نہیں مانتے، پوری دنیا کے مسلمان اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین امریکی قونصل خانہ جانا چاہتے تھے تاہم ایم ٹی خان روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین