• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں موجود انگلش ٹیم کی پریشانی میں اضافہ،بین ڈکٹ معطل

The English Team Present In Australia Adds To The Problem Suspend Ben Dot

دورہ آسٹریلیا میں پے درپے شکست کے بھنور میں گھری ٹیم انگلینڈ کی پریشانی میں مز ید اضافہ ہو گیا ، ٹیم کے سینئر بولر جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیلنے پر بیٹسمین بین ڈکٹ کوانگلش بورڈ نے معطل کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کے ایک کلب میں ایک بار پھر انگلش کرکٹر نے تماشا کر دیا ،جہاں بین ڈکٹ نے اپنے ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیل دی ۔

ساتھ ہی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کہتے ہیں کہ ڈکٹ کی حرکت تو معمولی سی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں یہ حرکت قابل قبول نہیں۔

ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹیسٹ میں شکست ہو چکی ہے اور تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں کھیلا جائےگا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر جانی بیریسٹو بھی مقامی کرکٹر کو ٹکر مارنے پر معطل ہوئے تھے جبکہ حال ہی میں بین اسٹوکس نشے کی حالت میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک شخص سے جھگڑا کر بیٹھے تھے جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری ہوئی اور ساتھ ہی انہیں ایشیز سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔

تازہ ترین