• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سپر پاور بننے کا خواب ، آئی پی ایل کو بائی لیٹرل فری کی تجویز

The Dream Of Becoming Indias Super Power Ipls Bai Latarel Free Proposal

انٹرنیشنل کرکٹ میں بگ تھری کا پلان فیل ہونے کے بعد بھارتی بورڈ اکیلا ہی کرکٹ کا سپر پاور بننے کا خواب دیکھنے لگا اور دیگر ملکوں کو ڈکٹیٹ کرنے کا پروگرام شروع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اجلاس میں بی سی سی آئی کی جانب سے تجویز آئی کہ آئی پی ایل کو بائی لیٹرل فری کردیا جائے ، گویا جب بھارت میں آئی پی ایل ہوتو اس وقت کوئی دوسرا ملک کہیں بھی کرکٹ نہ کھیلے۔

بی سی سی آئی نے کرکٹ کی معیشت اور اپنی مارکٹ ویلیو کو استعمال کرتے ہوئے دیگر کرکٹ بورڈز پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ وہ آئی پی ایل ونڈو کے دوران اپنی کوئی سیریز شیڈول نہ کرے ۔

بھارتی بورڈ کی بات نہ ماننے والے بورڈز کو انڈیاکے خلاف سیریز سے محروم ہونا پڑسکتا ہے،کیونکہ بھارت سے سیریز کی مارکیٹ ویلیو زیادہ ہوتی ہے اس لئے کوئی بورڈ بھی اس انڈیا سیریز گنوانے کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ۔

واضح رہے کہ نئے پلان میں آئی سی سی نے دو طرفہ سیریز شیڈول کرنے کا اختیار کرکٹ بورڈز کو دے دیا ہے اور ہر ٹیم ایک سال میں صرف6 ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی پابند ہے ۔

 

تازہ ترین