• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

India Attempt Foiled To Burn Alive Imam Of Masjid

بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش مسلمان اور ہندئوئوں نے ملکر ناکام بنادی ۔

India-Imam222

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ضلع علی گڑھ کے جٹاری ٹاون میں واقع جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے10بجے جامع مسجد کے امام محمد سبیب رضا نے اپنے کمرے کے قریب سے آتی ہوئی آواز سنی ۔

جیسے ہی وہ کمرے کے اندر گئے شرپسند عناصر نے دروازہ باہر سے بندکردیا اور انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی۔ اندر پٹرول چھڑک کر کھڑکی سے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی کمرے میں پھینک دی۔

جس سے پورا کمرہ شعلوں کی نذر ہوگیا۔ اس صورتحال سے خوفزدہ امام نے موبائل فون پر پڑوسیوں کو اطلاع دی۔مقامی ہندو اورمسلمان دونوں جمع ہوگئے اور انہیں بروقت بچالیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تازہ ترین