• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کاز کی حمایت سعودی فرمانروا کا شیوہ ہے، امام کعبہ

Saudi Rulers Have A Tilt Towards Palestinian Cause Imam Kaaba

مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعقلی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا دفاع اور فلسطینی مشن کی حمایت سعودی فرمانروا کا شیوہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعقلی نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کا دفاع اور فلسطینی مشن کی حمایت ہمیشہ سعودی حکمرانوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔

سعودی عرب عالم اسلام کے بڑے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے کہا سعودی عرب مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مقامات مقدسہ کے تحفظ اور امت مسلمہ کے حالات کی اصلاح کے لئے اقدامات کی قیادت کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین