• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر:پیلٹ گن متاثرین پر ڈاکیو منٹری، فرانسیسی صحافی گرفتار

Srinagar Documantry On Pilot Gun Victims French Journalist Arrest

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے متاثر کشمیریوں پر ڈاکیو منٹری بنانے والا فرانسیسی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی کشمیر ریجن پولیس منیر خان نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ یافتہ فرانسیسی ٹیلی ویژن صحافی پال کومیٹی کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی بزنس ویزے پر بھارت آیا تھا لیکن اس نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی اور پیلٹ گن متاثرین پر ڈاکیو منٹری بنائی۔

پولیس کے مطابق فرانسیسی صحافی نے اس دوران حریت پسندوں کے انٹرویوز بھی کئے، ویزا قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر اسے گرفتار کیا ہے۔

آئی جی منیر خان نے کہا کہ گرفتار صحافی سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین