• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب اسٹار بننے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑگیا

ویسے تو دنیا میں سینکڑوں ایسے افراد موجود ہیں جو آئے دن شہ سرخیوں کی زینت بننے کے لیے نئے، منفرد یہاں تک کہ الٹے سیدھے کام بھی سر انجام دینے میں لگے رہتے ہیں۔

اسی طرح کا کارنامہ ویسٹ مڈ لینڈ میں ایک نوجوان نے انجام دیا اور بری طرح مصیبت میں پھنس گیا، نوجوان نے چیزیں جوڑنے والی پروڈکٹ کی مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اوون کے اندر وہ پروڈکٹ ڈال کر اپنا سر اس میں ڈال دیا۔

اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس کا سر اوون کے اندر چپک گیا، جس کے بعد ریسیکیو اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا گیا، جنہوں نے 90منٹ بعد اوون کو مکمل طور پر کھول کر نوجوان کی جان چھڑائی۔

تازہ ترین