• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہود ونصاریٰ کا مقابلہ باتوں سے نہیں عمل سے ہوگا، خادم رضوی

Judgment Will Not Be Dealt With Controversial Talks Khadim Rizvi

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ یہود ونصاریٰ کا مقابلہ باتوں سے نہیں عمل کرنے سے ہوگا۔

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء بہادرآباد چورنگی سے نمائش چورنگی تک گئے۔

ریلی سے تحریک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام آج پھر سلطان صلاح الدین ایوبی کا منتظرہے، انھوں نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے امت مسلمہ کے ہر ملک کو دینی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

تازہ ترین