• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی عمران کیخلاف مقدمات کی سماعت کل کرے گی

Atc Will Face Trial Against Imran Tomorrow

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف چار مقدمات کی سماعت کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی، عمران خان کی ضمانت اور عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر بحث ہو گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملوں، سابق ایس ایس پی تشدد سمیت چار مقدمات کی سماعت کرےگی۔

عمران خان کا گیارہ دسمبر کو چوتھی بار انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان نے متفرق درخواست کے ذریعے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے جس پر کل بحث کی جائے گی۔

تازہ ترین