• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان،نوٹفکیشن جاری

Sindh Government Announced Winter Holidays In Educational Institutions Notification Issued

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گےاورسندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مشورے کے بعد سردیوں کی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تعطیلات جنوری کے پہلے ہفتے سے کی جائیں لیکن بعد ازاں موسم میں تبدیلی کو دیکھتے ہوئے یہ تعطیلات اپنے شیڈول کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین