• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشفق الرحمان سےکپتانی چھن گئی ،شکیب قیادت کریں گے

Shakib Ul Hasan Named New Bangladesh Test Captain

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹاپ آل رائونڈر شکیب الحسن کو آئندہ ماہ دورئہ سری لنکا کیلئےمشفق الرحیم کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، محمود اللہ نائب کپتان ہوں گے۔

شکیب سے قبل یہ ذمہ داری تمیم اقبال سنبھال رہے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم2011 سے ٹائیگرز کی قیادت کررہے تھے۔

شکیب الحسن کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ہم تبدیلی کی وجوہات پر زیادہ بات نہیں کرسکتے تاہم خواہش ہے کہ مشفق الرحیم بیٹنگ پر زیادہ توجہ دیں۔

خیال رہے کہ مشفق کی قیادت میں بنگلہ دیش نے 34 ٹیسٹ میچز کھیلے، سات جیتے ، 18میں شکست کھائی جبکہ باقی نو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔

تازہ ترین