| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 05:35 am

ایف سی آر قانون کے خاتمے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

New Bill Submitted In National Assembly For Eliminate Fcr Law

New Bill Submitted In National Assembly For Eliminate Fcr Law

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک رسائی دینے کے لئے ایف سی آر قانون کے خاتمے کابل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی قانون سازی کے دوران ایوان میں موجود ہوں گے۔

قومی امور میں فاٹا کو شامل کرنے کے لئے ایک بڑے قدم کے طور پر حکومت قانون سازی متعارف کرا رہی ہے تاکہ علاقے کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے دائرے میں لایا جاسکے۔ اس مقصد کےلئے بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے آج اس وقت پیش کیا جائے گاجب بعد دوپہر کاروائی دوبارہ شروع ہوگی۔

قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع کے مطابق قانون سازی کے اہم کام کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے اور فاٹا سے متعلق مسائل کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف کی غیر موجودگی میں پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد ممکنہ طور پر بل ایوان میں پیش کریں گے۔

ایوان سے بل کی منظوری کی سورت میں اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کااجلاس بھی اسی شام کو ہوگا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی قانون سازی کے دوران ایوان میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز، جنرل (ر)عبدالقادرچار روز قبل فاٹا میں ایف سی آر ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس امید کا اظہار کرچکے ہیں کہ پیر(آج) کو بل قومی اسمبلی میں منظور ہوجائے گا۔